جوہري معاہدے سے ايران،بيلجئيم تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا: سفير بيلجئيم

تہران - ارنا - ايران ميں تعينات بيلجئيم كے سفير نے ايران اور گروپ 5+1 كے درميان طے ہونے والے جوہري معاہدے پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس معاہدے سے بيلجئيم اور ايران كے درميان باہمي تعاون كو فروغ دينے ميں مدد ملي ہے.

يہ بات ' فرانسوا دُله' نے ايران كے دارالحكومت تہران ميں اتوار كے روز بيلجيم اور ايران كے پارليماني دوستي گروپ كي سربراہ ' پروانه سلحشوري' كي ملاقات كے موقع پر گفتگو كرتے ہو‏ئے كہي.

خطے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كو ايك بڑا اوراہم ملك قرار ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايران ميں نسلي تنوع اور مختلف مذاہب اور فرقوں كي موجودگي اور آزادانہ طور پر اپني اظہار رائے كرنا، اس ملك كو دوسرے خطي ممالك سے زيادہ اہميت متوجہ كرواتي ہے.

بيلجئيم كے سفير نے دونوں ممالك كے پارليمانوں كے درميان پارليماني وفود كے تبادلوں كو دونوں ممالك كے تعلقات كي توسيع اور دونوں اقوام كو ايك دوسرے كي ثقافت كي شناخت كا باعث قرار ديا ہے.

اس موقع ميں پروانه سلحشوري نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تاريخي تعلقات كي طرف اشارہ كرتے ہو‏ئے كہا كہ بيلجيم اور ايران كے درميان اچھے اور مثبت تعلقات سے دونوں ممالك كے مابين سياسي، اقتصادي اور ثقافتي روابط كے فروغ كے لئے اچھي بنياد فراہم كي جائے گي.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان باہمي ثقافتي تعلقات كو مزيد بڑھانے كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے بتايا كہ تہران اور برسلز كے درميان براہ راست پروازوں كا قيام، ويزے كے حصولي كي سہولت فراہم كرنے اور مشتركہ ثقافتي پروگراموں كے انعقاد سے دونوں اقوام كو ايك دوسرے كي ثقافت سے متعارف كرنا اور دونوں ممالك كے تاجروں كو ايك دوسرے كي صلاحيتوں سے متعارف كرنے ميں مدد ملے گي.

تہران كے حاليہ دہشتگردي حملوں كے ليے بيلجيم كي پارليمنٹ كے اظہار تعزيت پر شكريہ ادا كرتے ہوئے انہوں نے مزيد بتايا كہ دہشتگردي كے خاتمے كے ليےعالمي فيصلہ اور سب ممالك كے باہمي تعاون كي ضرورت ہوتي ہے.

پروانه سلحشوري نے ايران اور بيلجيم كے درميان اقتصادي تعلقات بالخصوص توانائي، ٹرانسپورٹ، مشتركہ سرمايہ كاري اور سياحت كے بنيادي ڈھانچے كے شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد وسعت دينے پر زور ديا.

9410٭274٭٭