پاکستان، ایران کیساتھ ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں

اسلام آباد - ارنا - پاکستانی شہر لاہور کے ادارہ قومی ورثہ کی سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی محکموں کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا.

يہ بات 'عائشہ خان' نے گزشتہ روز اسلام آباد ميں ايران كے ثقافتي قونصلر 'شہاب الدين دارايي' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ ثقافتي اور سياحتي شعبوں ميں باہمي تعاون كو فروغ دينے كا خير مقدم كرتے ہيں اور لاہور ميں ايراني سياحوں كي ميزباني كے لئے آمادہ ہيں.

ايراني ثقافتي قونصلر نے ايران كے حوالے سے پاكستاني عہديدار كے مثبت نقطہ نظر كو سراہتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان ثقافتي اور بالخصوص سياحتي شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كي ترقي، تاريخي شہروں اور تاريخي مقامات كے دوروں سے دونوں ممالك كے عوام كے لئے ايران اور پاكستان كے خوبصورت حقيقي عكس كو متعارف كروايا جا سكتا ہے.

ايراني ثقافتي قونصلر نے كہا كہ 2017 ميں پاكستان كي وزارت ثقافت كي مدد كے ساتھ ايراني دارالحكومت تہران ميں پاكستان كے ثقافتي ہفتے كا انعقاد كيا اور پاكستان ميں ايراني سفارت خانے اور قونصليٹ كے درميان باہمي تعاون كے ذريعے مستقبل ميں ايراني صحافيوں كا ايك وفد اسلام آباد كا دورہ كرے گا.

9393*274**