پاک،ایران تجارتی مذاکرات کا نیا دور کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا.

تفصیلات کے مطابق، ایران کی ٹریڈ پروموشن اتھارٹی کے وفد اس دو روزہ مذاکراتی اجلاس میں شریک ہوگا.

دونوں ممالک کے حکام اس موقع پر پاک،ایران تجارتی تعاون کی صورتحال بشمول ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) اور آزادانہ تجارتی معاہدہ (FTA) کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کریں گے.

ایران کی ٹرڈ پروموشن اتھارٹی کے نائب سربراہ برائے امور برآمدی منڈی میر ہادی سیدی ایرانی وفد کی قیادت کریں گے جس میں دو ایرانی ماہر اور پاکستان میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی بھی موجود ہوں گے.

ایرانی وفد کے اراکین پاکستانی ماہرین اور وزارت تجارت کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

یاد رہے کہ پاک،ایران تجارتی کمیٹی کے مذاکرات کا پہلا دور دسمبر 2016 کو تہران میں منعقد کیا گیا تھا.

٢٧٤**