پرتگال، ایران کے ساتھ دوطرفہ روابط بڑھانے کا خواہاں

تہران - ارنا - پرتگال کے وزیر مملکت برائے‎ انٹرنیشنلیز آف اسٹیٹ کے امور 'جارج کوسٹا' نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بینکاری، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

یہ بات پرتگالی وزیر مملکت نے ایران،پرتگال پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ 'مصطفی کواکبیان' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے سنہری مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتگال، ایران اور یورپی یونین کے تعلقات کے فروغ کی بھی حمایت کرتا ہے.

انہوں نے ایرانی دارالحکومت تہران اور پرتگالی دارالحکومت لسبن کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا مطالبہ کیا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید توسیع دینے کے لئے مدد ملے گی.

ایرانی وفد کے سربراہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان بینکاری شعبے میں تعاون کے فروغ اور ویزوں کے اجرا کے حوالے سے موجودہ مسائل کے خاتمے پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے سائنس، تجارت، ثقافت اورزراعت کے حوالے سے اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھا سکتے ہیں.

١*٢٧٤**