تھائی لینڈ کے 30 رکنی عدالتی وفد کے دورہ ایران متوقع

تہران - ارنا - تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے سربراہ اور اراکین پر مشتمل 30 رکنی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرے گا.

یہ بات ایرانی گارڈین کونسل کے ترجمان 'عباس علی کدخدایی' نے اپنے ٹیلی گرام پیج پر کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ تھائی عدلیہ کے وفد میں شامل اعلی حکام گارڈین کونسل کے چیئرمین اور اعلی ایرانی عدالتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

اس دورے کے موقع پر تھائی عدلیہ کے عہدیدار ایرانی گارڈین کونسل کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے.

٢٧٤**