ایرانی وزیر خارجہ کی موصل کی آزادی پر عراقی قوم کو مبارکباد

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی شہر موصل کی مکمل آزادی پر عراقی قوم اور حکومت کو دلی مبارکباد پیش کی.

'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم موصل کی مکمل آزادی پر عراقی حکومت اور بہادر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ جب عراقی عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تو کوئی بھی طاقت ان کو کامیابی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی.

یاد رہے کہ کہ موصل جس پر گزشتہ تین سالوں سے داعش کے دہشتگردوں کا قبضہ تھا، کو مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے.

9393*274**