9 جولائی، 2017 7:33 PM
News Code: 3474269
0 Persons
سابق عراقی صدر ایران کا دورہ کریں گے

اربیل - ارنا - عراق کے سابق صدر اور عراقی علاقے کردستان کی پیٹریاٹک یونین جماعت کے سیکرٹری جنرل 'جلال طالبانی' ایک سیاسی وفد کی قیادت میں اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، سابق عراقی صدر آج ایران کے دورہ کے لئے روانہ ہونا ہے.

ایران میں تعینات عراقی علاقے کردستان کے سیاسی آفس کے نمائندہ ناظم دباغ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مہینے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ طور پر جلال طالبانی کو دورہ ایران کی دعوت دی تھی جس کے بعد ان کے دورے کی حتمی تاریخ پر کام ہورہا تھا.

انہوں نے کہا کہ جلال طالبانی کے دورے کا مقصد صرف سیاسی نہیں بلکہ یہ ایک عام دورہ ہے.

عراقی شہر اربیل میں کردستان کی پیٹریاٹک یونین جماعت کے ایک رہنما رزگار علی نے بھی ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات عراقی کردستان کے لئے بہت اہم ہے لہذا جلال طالبانی کے دورہ ایران کو بھی اہمیت حاصل ہے.

٢٧٤**