ایرانی شہر شیراز میں 35 ممالک کے سائنسدان دو عالمی کانفرنسوں میں شریک ہوں گے

شیراز - ارنا - ایران کے مرکزی شہر 'شیراز' میں آئندہ دنوں تک ساتویں ایشیائی پلاسٹک سرجنز اور چوتھی بین الاقوامی سرجری سائنس کی کانفرنس منعقد ہوں گی جس میں دنیا کے 35 ممالک کے 200 سائنسدان اور پروفیسر شریک ہوں گے.

ایشیائی پلاسٹک سرجنوں اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن ڈاکٹر 'سید علیرضا مصباحی' نے ہفتہ کے روز نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، پرتگال، آسٹریا، بیلجیم، بھارت، آذربائیجان، بیلاروس، عراق، پاکستان، لبنان، عمان، شام، رومانیہ، کویت، بحرین، ہالینڈ کے نامور سائنسدانوں شرکت کریں گے.

انہوں نے اس دو کانفرنس کے انعقاد کو دو بڑی سائنسی ایونٹ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شیراز میں ان سائنسدانوں کی موجودگی سے دنیا کو ایرانی معاشرے کے حقائق کی عکاسی کرنے اور ایران کے صحیح چہرے کو دکھانے میں مدد ملے گی.

ڈاکٹر'سید علیرضا مصباحی' نے بتایا کہ اس تین روزہ کانفرنس میں 94 تقریر کے ساتھ ساتھ ناک کی پلاسٹک سرجری کے لیے 35 تعلیمی ویڈیوز دکھایا جائے گا.

9410*274**