ایرانی شہر یزد کا قدیمی علاقہ عالمی ورثے کی فہرست میں شامل

یزد - ارنا - یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی کمیٹی نے، پولینڈ میں منعقدہ 41ویں اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر یزد میں واقع قدیمی علاقے کو بین الاقوامی ورثے کی فہرست میں شامل کردیا.

تفصیلات کے مطابق، پولینڈ میں منعقدہ اس جلاس کے موقع پر یزد میں واقع 700 سے زائد ایکڑ قدیمی علاقوں کو عالمی ورثے کی فہرست میں درج کردیا گیا ہے.

اس اجلاس میں جمہوریہ آذربائیجان کے صدر اپنے خطاب کرتے ہوئے یزد کے تاریخی، سماجی اور ثقاقتی علاقوں کا حوالہ دیتے ہوئے یزد کے قدیمی علاقوں کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کا خیرمقدم کیا.

کویتی سفیر نے بھی یزد کے تاریخی علاقوں کی اینٹ سے تعمیر کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ یونیسکو کی جانب سے یزد کے قدیمی علاقے کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام مثالی ہے.

اس اجلاس میں ترکی سفیر نے یزد کی کثیر الثقافتی خصوصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یزد میں مختلف ادیان کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی ہے.

ویتنام، تیونس اور لبنان ممالک کے نمائندوں نے بھی اس اجلاس کے دوران یزد کے عالمی اقدار کی تصدیق کرتے ہوئے اور اس کمیٹی کے ارکان کے اتفاق رائے سے یزد، یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں ریکارڈ کیا گیا.

9410*272**