جرمن کمپنی ایران میں ونڈ پاور پلانٹ تعمیر کرے گی

سمنان - ارنا - جرمن سرمایہ کاروں کا ایک گروپ ایرانی صوبے 'سمنان' کے نجی شعبے کے تعاون سے ضلع دامغان میں ونڈ پاور پلانٹ تعمیر کرے گا.

یہ بات سمنان صوبے کے ڈائریکٹر جنرل برائے مالی اور امور اقتصادیات 'امیر خلیلی خواه' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے بتایا کہ ان پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے جرمنی سرمایہ کاروں، 40 کروڑ یورو سے زائد ایران میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں.

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی جوہری معاہدہ نے ایران میں غیر ملکی تاجروں کی موجودگی کے لیے ایک نادر موقع فراہم کیا.

انہوں نے گزشتہ سال کو ایرانی صوبے سمنان میں ایک 27 ارب ڈالر اقتصادی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صوبے سمنان کے شہر دامغان میں جرمن نجی شعبے کی سرمایہ کاری، اس معاہدے کے نفاذ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے..

خلیلی خواه نے کہا کہ سمنان، صنعتی علاقوں میں کسی بھی قسم غیر ملکی سرمایہ کاری کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

انہوں نے گزشتہ سال کو ایرانی صدر کے دورہ سمنان کے موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کرنےکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کے نفاذ سے اس صوبے کے بہت سے مسائل، حل ہو جائے گا.

انہوں نے کہا کہ سمنان میں بعض دنوں میں ونڈ کے رفتار فی گھنٹہ 80 کلومیٹر تک پہنچ رہا ہے تو ہمیں توانائی کی پیدوار کے لیے اس قدرتی ذخائر سے اچھی طرح فائدہ اٹھانا چاہیے.

9410*272**