ترک وزیر اقتصادیات کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کا دورہ ایران

انقرہ - ارنا - ترک وزیر اقتصادیات 'نہات زیبک چی' کی قیادت میں اعلی سطح اقتصادی وفد ایرانی وزیر صنعت و تجارت کی دعوت پر آج بروز اتوار 'تہران' کے دورے پر پہنچے گا.

تفصیلات کے مطابق، اس دورے کے موقع پر ترک وزیر اقتصادیات 88 رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ ترکی کے تجارتی شہروں کے 17 عوامی منتخب نمائندے بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں.

ترک وزیر اقتصادیات اور ان کے ہمراہ اعلی حکام، تجارتی شخصیات اور صوبائی اراکین پارلیمنٹ ایرانی وزیر صنعت اور تجارت محمد رضا نعمت زادہ اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی 'محمود واعظی' کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے.

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے تحت درآمد اور برآمد ہونے والی مصنوعات میں 200 قسم اضافہ اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصاد 'محمدرضا نعمت زادہ' اور ترکی کے وزیر اعظم 'رجب طیب اردوغان' نے 2104 میں ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کیا جو 2015 میں اس کے نفاذ کا آغاز ہوگیا.

9393*274**