ایران میں چھٹے ترقیاتی منصوبے کے تحت سالانہ ٦٠ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

تہران - ارنا - ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کی بجٹ اور آڈٹ کمیتی کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ چھٹے ترقیاتی منصوبے کے تناظر میں اگلے پانچ سالوں میں ایران میں سالانہ 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے.

یہ بات 'ہادی قوامی' نے گزشتہ روز سنئیر صوبائی حکام کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی تعمیری کارکردگی کی بدولت اقتصادی ترقی کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے.

رکن ایرانین مجلس نے مزید کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد وطن عزیز میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے.

١*٢٧٤**