نائب عراقي وزير داخلہ کا زا‏ئرين کربلا کو خدمات کي فراہمي ميں اضافے کرنے پر زور

مشہد - ارنا - عراق کے نائب وزير داخلہ نے زائرين کربلا کو سہولتيں فراہم کرنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايسے اقدامات سے مسلمانوں کے درميان اتحاد اور يکجہتي کي فضا قائم ہوگي.

يہ بات ايران کے دورے پر آئے ہوئے ليفٹيننٹ جنرل 'محمد بدر' نے ہفتہ کے روز ايران کے صوبے خراسان رضوي کے شہر مشہد مقدس کے گورنر 'عليرضا رشيديان' کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہي.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشہد مقدس کے دورے کا ہمارا مقصد اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق کے اعلي حکام کے درميان زائرين امام حسين (ع) کے لئے اچھي سہولتيں فراہم کرنا ہے اسي لئے دونوں ممالک کے درميان اس حوالے سے مفاہمت کي ايک يادداشت پر دستخط کئے گئے.

محمد بدر نے کہا کہ گزشتہ سال اربعين حسيني کے موقع پر سرحدي علاقوں ميں سينکڑوں زائرين کي موجودگي کي وجہ سے بہت سے مسائل تھے مگر عراقي اور ايراني حکام نے ايسے مسائل کے حل کے لئے چار اجلاسوں کا انعقاد کيا اور ان مسائل کے حل کے طريقوں پر تبادلہ خيال کيا.

انہوں نے چہلم امام حسين عليہ السلام کو ايک بين الاقوامي تحريک قرار ديتے ہوئے کہا کہ عراقي حکومت زائرين کو بہترين خدمات فراہم کرنے کيلئے ہر ممکن کوشش کرے گي.

نائب عراقي وزير داخلہ نے اسلامي جمہوريہ ايران کي مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ايران کي کوششوں کے ذريعہ بحرانوں کو حل کرسکتے ہيں اور دونوں ممالک کے درميان دوطرفہ تعلقات مزيد فروغ پا سکتے ہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ عراقي قوم اور حکومت گزشتہ سے اب تک دہشتگردوں کي سازشوں کا شکار ہونے کے باوجود کربلا کے زائرين کے لئے بہترين خدمات فراہم کريں گے اور يہ عراقي قوم کے مضبوط ارادے کي علامت ہے.

انہوں نے موصل کي مکمل آزادي پر اميد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تکفيري دہشتگردوں کي مکمل تباہي کے لئے شامي سرحدوں تک کاروائي کا تسلسل جاري رہے گا.

خراسان رضوي کے گورنر نے عراقي حکومت کے سنجيدہ اقدامات کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ ملکي اور غيرملکي زائرين کي سلامتي اور ان کي ضروريات فراہم کرنا ايک بہت سنگين ذمہ داري ہے.

انہوں نے کہا کہ اربعين حسيني (ع) کا انعقاد عراقي حکومت اور قوم کي بڑي طاقت کي نشاني ہے اور دہشتگردوں کي دہمکيوں اور خطرات کے باوجود اس ملک زائروں کے لئے اچھي خدمات فراہم کررہا ہے.

انہوں نے تکفيري دہشتگردوں کے خلاف جنگ ميں عراقي حکومت کي کاميابي پر مبارکباد ديتے ہوئے کہا کہ ہميں اميد ہے کہ قريب مستقبل ميں تمام عراقي خطے ميں کاميابي اور آزادي حاصل کريں گے.

انہوں نے ايراني حکومت کي جانب سے مشہد مقدس ميں عراقي زائرين کو سہولتيں فراہم کرنے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درميان باہمي تعاون ناگزير ہے.

9393*274**