8 جولائی، 2017 4:22 PM
News Code: 3474123
0 Persons
ایران نے سعودی کشتی کو حراست میں لے لیا

بوشہر - ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری اہلکاروں نے ایران کے جنوبی ساحل 'بوشہر' میں ماہی گیری کے لئے استعمال ہونے والی سعودی عرب کی ایک کشتی کو حراست میں لے لیا.

صوبہ بوشہر کے با خبر ذرائع کے مطابق، سعودی کشتی میں سوار چار بھارتی ماہی گیر ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوگئے.

ذرائع نے مزید کہا کہ ماہی گیروں کو گرفتار کرکے صوبائی عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا.

خلیج فارس اور بحریہ عمان میں عالمی سمندری سرحدوں کے تعین کے لئے کوئی نشان موجود نہیں لہذا اس قوم کے واقعات وقتا فوقتا رونما ہوتے ہیں.

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق، 20 مارچ سے پانچ جون تک ہمسایہ ممالک سے 17 ماہی گیروں کی کشتیاں ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئیں.

٢٧٤**