ایران،جرمنی مشترکہ تعاون سے گاڑیاں تیار کریں گے

تہران - ارنا - جرمنی کی معروف کارساز کمپنی ولکس ویگن اور ایرانی کار ساز کمپنی مموت خودرو مستقبل میں مشترکہ پیداواری یونٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.

يہ بات نائب ايراني وزير برائے صنعت، تجارت اور انڈسٹريز محسن صالحي نيا نے ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك ميں نئي گاڑيوں كي پيداوار كے لئے مشتركہ پيداواري لائن كو شروع كرنے كے لئے ابتدائي اقدامات كئے جا رہے ہيں.

انہوں نے مزيد بتايا كہ اس حوالے سے تاحال كسي معاہدے پر دستخط نہيں كئے گئے ليكن جب دونوں كمپنيوں كے درميان معاہدے طے پا گيا تو ايران جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد يہ معاہدہ بھي ايك بڑي كاميابي ہو گا.

رواں سال 4 جولائي كو جرمن كمپني ولكس ويگن كي جانب سے اعلان كيا گيا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں اگست كے مہينے سے وہ گاڑيوں كي فروخت كا باقاعدہ آغاز كريں گے.

جرمن كمپني ولكس ويگن كے پراجيكٹ منيجر برائے ايراني ماركيٹ اينڈرے سنڈت جينسن نے كہا ہے كہا ہماري كمپني عالمي طور پر گاڑيوں كي پيداواري صلاحيت اور پائيداري كے اعتبار سے معروف ہے اور ہم ايراني صارفين كے لئے بہترين خصوصيات والي جديد گاڑياں متعارف كروائيں گے.

271**