ایرانی ایتھلیٹ ایشیا میں سب سے تیز بھاگنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ایرانی - ارنا - ایرانی ایتھلیٹ 'حسن تفتیان' نے بھارت میں منعقدہ 22ویں ایشیائی چیمپیئن شب کے مقابلوں میں 100 ميٹر کے دوڑ میں 10 اعشاریہ 25 سیکنڈ کا ریکارڈ بنا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

بھارتی ریاست اڑیسہ میں منعقدہ ان مقابلوں میں 100 ميٹر کے زمرے ميں ایرانی ایتھلٹ نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے تیز دوڑ لگانے والوں میں سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

قطری اور چینی کھیلاریوں نے بھی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

ایشیائی مقابلوں میں ایران کے 14 کھیلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ہے.

احسان حدادی نے بھی ان مقابلوں کے پہلے دن میں ڈسکس پھینکنے کے مقابلوں میں 54/64 میٹر کے ساتھ ایک سونے کا تمغہ جیت لیا.

ان مقابلوں کے دوسرے دن میں بھی نامور ایرانی ایتھلیٹ علی ثمری نے شاٹ ڈالنے کے مقابلوں میں ١٩/٨٠ میٹر کے حصے میں ایک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا.

9410*272**