ایرانی فٹ بال کلب پرسپولیس کی یوکرائن میں نمائشی میچ میں کامیابی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی فٹ بال کلب ٹیم 'پرسپولیس' نے یوکرائن میں ایک نمائشی میچ میں یوکرائنی فٹ بال کلب 'کولوس' کو چار گول سے شکست دے دی.

تفصیلات کے مطابق، ایران کی پرسپولیس ٹیم کے کھیلاڑی جو اس وقت تربیتی کیمپ کے لئے یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں ہیں، گزشتہ روز کولوس ٹیم کے ساتھ ایک نمائشی میچ میں فتح حاصل کرلی.

اس میچ میں گادوین منشا، شجاع خلیل زادہ، فرشاد احمدزادہ اور علی علیپور نے پرسپولیس کے لئے گول کیا.

پرسپولیس ٹیم کا تربیتی کیمپ اگلے ہفتے تک یوکرائن میں جاری رہے گا جس کے بعد وہ ایران کے نامور فٹ بال کلب اور اپنے روائتی حریف 'استقلال' کے ساتھ ایک نمائشی میچ کھلنے جرمنی جائے گی.

استقلال اور پرسپولیس کے درمیان نمائشی میچ 16 جولائی جرمن شہر 'بیلافیلڈ' میں ہوگا.

٢٧٤**