86 ہزار ایرانی زائرین کو ملک کے 20 ہوائی اڈوں سے حج پر بھیجا جائے گا

تہران - ارنا - رواں سال 86 ہزار ایرانی شہریوں کو ملک کے مختلف شہروں میں واقع 20 ہوائی اڈوں کے ذریعے حج پر بھیجنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں.

یہ بات ایران کی ہوائی اڈوں اور فضائی نیویگیشن اتھارٹی کے نائب سربراہ 'حسین اسفندیاری' نے جمعہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے 20 ہوائی اڈے جولائی کے آخر سے ایرانی عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی عازمین حج کو ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ بھیجا جائے گا جبکہ تہران کے امام خمینی (رح) بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 25200 زائرین کو بھیج دیا جائے گا.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 26 جولائی سے شروع ہو کر 25 اگست تک جاری رہے گا.

یاد رہے کہ ایران کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ حمید محمدی نے کہا تھا کہ ایران کے کوٹے کے مطابق رواں سال 64 ہزار شہریوں کو حج پر بھیجا جانا تھا جبکہ ایران نے اس کوٹے میں 35 فیصد اضافہ کیا ہے اور اس سال 86 ہزار 500 عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا.

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے بتایا تھا کہ اس سال 86 ہزار ایرانی زائرین کو حج پر بیھجاجائے گا اور حج کے موقع پر زائرین کے لئے دعائے کمیل کی روحانی محفل اور مشرکین کے خلاف یوم برائت کی تقریب بھی منعقد ہوں گی.

علامہ قاضی عسکر نے مزید کہا تھا کہ ایرانی وفد نے سعودی وزیر حج کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں واضح طور پر اپنے مطالبات پیش کئے اور ان مذاکرات کے اختتام پر حتمی مفاہمت طے پاگئی جس کے نتیجے میں اس سال 86 ہزار ایرانی شہری حج کے عظیم فریضے کا شرف حاصل کریں گے.

سنئیر ایرانی حج عہدیدار کار نے بتایا کہ سعودی حکام کے ساتھ ایرانی زائرین کو سیکورٹی کی مکمل فراہمی، طبی سہولیات، قونصلر خدمات تک رسائی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور سعودی حکام نے ہمارے مطالبات مان لیے.

٢٧٤**