ترکی کی ایران میں 5 ہزار ميگا واٹ بجلی کی پیداوار کے لئے نئی سرمایہ کاری

یزد - ارنا - ترکی ایران میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا.

يہ بات تھرمل اليكٹرك جنريشن ادارے كے ايك ايراني عہديدار جمشيد سجدہ اي نے يزد ميں سرمايہ كاروں كے لئے سروسز فراہم كرنے والے مركزي ادارے كي ايك نشست ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ساوہ اور زاہدان ميں 2 ہزار ميگا واٹ بجلي پيدا كرنے كے پراجيكٹ تركي كي دو كمپني كے سپرد كردئيے گئے ہيں.

انكا كہنا تھا كہ 3200 ميگا واٹ بجلي پيدا كرنے كے لئے جنوبي كوريا، فرانس اور جاپان كي كمپنيوں سے معاہدے ہوچكے ہيں.

انہوں نے ايران كے جنوبي صوبہ يزد ميں غير ملكي سرمايہ كاروں كے لئے موجود مواقعوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ حكومت نے يزد كے صوبے ميں مختلف ترقياتي كاموں كي تكميل كے لئے غير ملكي سرمايہ كاروں كو اپني جانب راغب كرنے كے لئے مختلف سہولتوں كا اعلان كيا ہے.

*1*271**