ایران کے ساتھ ثقافتی تعلقات بڑھ رہے ہیں: آذربائیجان

اردبیل - ارنا - آذربائیجان کے وزیر ثقافت اور سیاحت ابوالفضل قاریف نے اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی شعبوں کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات اپنے عروج پے ہیں.

يہ بات انہوں نے ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي انٹرويو كے دوران كہي.

ايران اور آذربائيجان كے درميان مذہبي اشتراكات كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ دونوں ممالك كے درميان تعلقات كي سطح كو مزيد بڑھانے كے لئے پركشش مواقعوں سے استفادہ كرنا چاہيئے.

انہوں نے دونوں ممالك كے ميڈيا اور ثقافت كے شعبوں ميں سرگرم افراد كے تبادلوں پر زور ديا.

آذربائيجان كے وزير سياحت اور ثقافت ايك وفد كے ساتھ ايران كا دورہ كررہے ہيں.

اپنے دورے كے آخري مرحلہ ميں وہ اور ان كے ہمراہ وفد آذربائيجان كے ثقافتي ہفتہ منانے كے لئے ايران كے شمال مشرقي شہر اردبيل ميں مختلف پروگراموں ميں شركت كررہے ہيں.

*1*271**