ایران اور ارمینیا کا اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق

ماسکو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور ارمینیا نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پراتفاق کیا ہے.

ايران كے نائب وزير صنعت، معدنيات اور تجارت مجتبي خسرو تاج نے آرمينيا كے اقتصادي ترقي كے نائب وزير 'ہونس عزيزيان' سے ملاقات كے بعد كہا ہے كہ دونوں ممالك نے اقتصادي اور تجارتي تبادلات كے فروغ كے لئے مشتركہ اقتصادي وركنگ گروپ بنانے پر رضامندي كا اظہار كيا ہے.

دونوں عہديداروں نے اپني ملاقات كے دوران تجارتي اور صنعتي سرگرميوں كے فروغ كے لئے مختلف طريقہ كار پر تبادلہ خيال كيا.

آرمينيا كے نائب وزير اقتصادي ترقي نے يريوان اور تہران كے درميان موجود موانعوں كے خاتمے پر كہا كہ دونوں ممالك ايك دوسرے كے كاروباري حلقہ اور تاجرون كو زيادہ سے زيادہ ريليف فراہم كرنا چاہيئے.

تفصيلات كے مطابق، جنوري 2017 ميں ايراني صدر حسن روحاني كے دورہ آرمينيا كے بعد دونوں ممالك كے مختلف عہديدار ايك دوسرے كے ممالك كا دورہ كرچكے ہيں جس سے دونوں ممالك كے تعلقات ميں خاصي گرمجوشي ديكھنے ميں آئي ہے.

*1*271**