روسی وزیراعظم کا تہران،ماسکو تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار

ماسکو - ارنا - روس کے وزیراعظم 'دمتری مدویدوف' نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے.

یہ بات دمتری مدویدوف نے روسی شہر 'اوفا' میں منعقدہ دو روزہ 'ایران،روس سماجی اور ثقافتی کانفرنس' کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی.

اس موقع پر روس کی وفاقی کمیونٹیز ایجنسی کے سربراہ 'اگور بارینوف' نے روسی وزیراعظم کے خصوصی پیغام کو پڑھ کر سنایا.

دمتری مدویدوف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایران او روس کے مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کی توسیع کے لئے متعدد مشترکات کے حامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران،روس کی مشترکہ سماجی،ثقافتی کانفرنس کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں بالخصوص ایرانی اور روسی عوام کے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے مدد ملے گی.

واضح رہے کہ ایران اور روس کی مشترکہ سماجی،ثقافتی کانفرنس کا آج بروز جمعرات روسی شہر اوفا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد سیاسی، ثقافتی، بین المذاہب، نوجوانوں اور سیاحتی میدان میں باہمی تعاون اور سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لینا ہے.

اس کانفرنس میں ایرانی صدر کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور اور مذہبی ہم آہنگی علامہ 'علی یونسی' ایرانی وفد کی قیادت کررہے ہیں.

٢٧٤**