کروشیا کی 200 کمپنیاں ایران کیساتھ تعاون کے فروغ پر آمادہ ہیں: ایرانی وزیر محنت

تہران - ارنا - ایران کے وزیر محنت اور سماجی بہبود نے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے 200 کروشیائی کمپنیوں کی آمادگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے اس وقت 16 صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

يہ بات 'علي ربيعي' نے منگل كے روز كروشيا كے نائب وزير اعظم اور وزير خزانہ 'مارتينا داليچ' اور كروشيا كے وزير محنت 'ماركو پاويچ' كے ساتھ ملاقات كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو فروغ دينے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا.

ايراني وزير نے دونوں ممالك كےدرميان تاريخي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران، ہميشہ كروشيا كے ساتھ كھڑا ہے اور في الحال تجارت، ممالك كے درميان سلامتي، دوستي، ثقافت كي ترقي اور مواصلات كے ليے ايك آلہ بن گئي ہے.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كمپنيوں كے منيجينگ ڈائريكٹرز كے خصوصي اجلاس كے انعقاد كا مقصد ايران، كروشيا كے ساتھ سياسي، سماجي اور اقتصادي تعلقات كو مزيد بڑھانا ہے.

اس ملاقات ميں كروشيا كي 200 سے زائد كمپنيوں كے نمائندوں نے دونوں ممالك كے درميان تعلقات كي مزيد توسيع پر اپني دلچسپي كا اظہار كرتے ہوئے پيٹروكيميكل، شپ بلڈنگ، بجلي اور لوكوموٹو ميں سرمايہ كاري كے حجم ميں اضافہ كرنے، اسٹيل كي صنعت اور ايراني اسٹيل كي خريداري، روزگار كے تجربات كے تبادلے كے شعبوں ميں دونوں ممالك كے درميان باہمي تعاون كو وسعت دينے كے ليے اپني مكمل آمادگي كا اظہار كيا.

اس اجلاس كے اہم موضوعات ميں سے دونوں ممالك كے درميان طے شدہ معاہدوں كے نفاذ كے ليے ضروري سہولتوں كو فراہم كرنا ہے.

اس اجلاس ميں فريقين نے دونوں ممالك كے درميان 16 صنعتي شعبوں ميں بشمول ايراني تيل اور گيس كي منتقلي بينكينگ اور مالي تعلقات، تيل، گيس اور پيٹرو كيميكل، اسٹيل، بجلي كي پيداوار، فضائي اور سمندري نقل و حمل، ريل اور سڑك، سيمنٹ اور معدنيات اور غير دھاتي، سياحت، كھانے كي صنعت، بينكنگ ، كان كني، طبي خدمات اور طبي ادويات، انشورنس، تمباكو اور دھات كي صنعت كے شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد بڑھانے پر زور ديا.

*9410*274**