پاکستان کا کمشیر پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد - ارنا - پاکستان نے عالم اسلام سے کشمیری عوام کی حمایت کرنے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے.

ریڈیو پاکستان کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ 'نفیس زکریا' نے جعمرات کے روز اپنی ہفتہ وار پریس برینفگ کے دوران کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کے حوالے سے قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا خیرمقدم کیا.

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر امت مسلمہ کو تشویش ہے.

یاد رہے کہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ دنوں ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور سنئیر حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں مطالبہ کیا کہ عدلیہ، عالمی تبدیلیوں بالخصوص دنیا کے مظلوم عوام بشمول میانمار اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کے لئے قانونی مؤقف اختیار کرے.

سپریم لیڈر نے عیدالفطر کے خطبوں میں بھی فرمایا کہ یمن، بحرین اور کشمیر کی صورتحال کو عالم اسلام کے جسم پر گہرے زخم ہیں اور مسلمانوں کو چاہئے کہ ان علاقوں میں بحرانوں کا شکار مظلوم عوام کی حمایت کریں.

٢٧٤**