ورلڈ پولو چیمپئن شپ: پاکستان نے ایران کو ہرادیا

تہران - ارنا - ایرانی دارالحکومت 'تہران' میں جاری ورلڈ پولو چیمپئن شپ 2017 کے گروپ E کے دوسرے میچ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی ٹیم کے خلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکا.

تفصیلات کے مطابق، گیارہویں ورلڈ پولو چیمپئن شپ کا انعقاد فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو نے کیا ہے جو ان دنوں ایران کے شہر تہران میں جاری ہے.

پاکستانی ٹیم نے اپنے گروپ کے دوسرے میچ میں ایران کو 7 کے مقابلے میں 9 گول سے ہرا دیا ہے.

ٹورنامنٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور امریکہ سمیت 52 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں علاقوں کی بنیاد پر پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے.

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور اہم میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف سات جولائی کو کھیلے گا.

ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرے گی.

٢٧٤**