ماحولیاتی آلودگی کے مقابلے کیلئے ایران کیساتھ کھڑے ہیں: اقوام متحدہ

تہران - ارنا - اقوام متحدہ کے نمائندے نے ماحولیاتی مسائل کے خاتمے کے لئے ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گرد کے طوفانوں اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں.

یہ بات ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے کوآرڈینیشن 'گیری لیوس' نے بین الاقوامی ماہرین اور نمائندون پر مشتمل ایک خصوصی وفد میں ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے دورے کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں ںے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے والا ایک اہم ملک ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے ایران کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس حوالے سے وہ اپنے وعدوں پر بھی قائم ہے.

اقوام متحدہ کے نمائندے نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ صرف ایک مخصوص ملک یا صوبے سے نہیں بلکہ یہ ایک علاقائی مسئلہ ہے لہذا اس کو خاص توجہ دینی کی ضرورت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کو سیاسی نگاہ سے نہ دیکھا جائے بلکہ یہ ایک سماجی بحران ہے اور اس کے خاتمے کے لئے تعمیری حکمت عملی اپنانا ہوگی.

گیری لیوس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ ایران میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ایرانی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مقصد کے لئے دوسرے ممالک بھی ایران کے ساتھ تعاون کریں.

٢٧٤**