انقلاب اسلامی کی خطے کے مظلوم عوام میں مقبولیت بڑھ چکی ہے: جنرل سلیمانی

تہران - ارنا - ایران کے سپاہ پاسداران کے قدس برانچ کے سربراہ جنرل سلیمانی نے کہا ہے کہ مظلوم عوام کی حمایت سے اسلامی انقلاب آئے روز طاقتور ہوتا جا رہا ہے.

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور امت مسلمہ كے خلاف سامراجي اور استكباري طاقتوں كي سازشوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہمارے دشمن اب يہ جان چكے ہيں كہ اسلامي نظام كي طاقت دنيا كے مظلوم عوام كي حمايت كي وجہ سے گزشتہ دس سالوں ميں دس گنا اضافہ پاچكي ہے.

انہوں نے خطے ميں اسلامي انقلاب كي بڑھتي ہوئي مقبوليت كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ خطي ممالك ميں جگہ جگہ پر انقلاب اسلامي كے باني امام خميني (رہ) اور روحاني پيشوا آيت اللہ خامنہ اي كي تصاوير كا نظر آنا اس بات كي ثبوت ہے كہ اسلامي انقلاب كي محبت عوام كے دلوں ميں موجود ہے.

انہوں نے مقبوضہ فلسطين كي آزادي پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ بيت المقدس كي آزادي كے لئے جدوجہد كرنا سب مسلمانوں كا فريضہ ہے.

انہوں نے كہا كہ بدقسمتي سے مظلوم فلسطيني عوام كو صہيوني ناجائز حكومت كے علاوہ اپنے اسلامي ممالك كي طرف سے بھي مشكلات كا سامنا كرنا پڑرہا ہے.

انہوں نے داعش اور ديگر تكفيري دہشت گرد تنظيموں كے چيلنجوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ يہ دہشت گرد گروہ اسلام دشمن طاقتوں كي طرف سے امت مسلمہ كو كمزور كرنے كے لئے تشكيل ديا گيا ہے.

انہوں نے ايران كے خلاف اسلام دشمن عناصر كي طرف كئے گئے اقدامات كا ذكر كرتے ہوئےكہا ہے كہ خطے كے بعض ممالك داعش كے ذريعے ايران كو كمزور كرنا چاہتے ہيں ليكن يہ ممالك اپني ان كوششوں ميں ناكام ہوچكے ہيں.

*1*271**