ايران اور جاپان كا جامعات كے درميان تعاون كے معاہدے پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران اور جاپان كي يونيورسٹيوں كے درميان اعلي تعليمي شعبوں ميں تعاون بڑھانے كے لئے مفاہمت كي ايك يادداشت پر دستخط كئے گئے.

يہ معاہدہ ايران كي فرہنگيان يونيورسٹي اور جاپان كي ايچي يونيورسٹي كے درميان طے پاگيا جس كا مقصد بين الاقوامي تربيتي نصاب كو فروغ اور اساتذہ كي تربيت ميں بامہمي تجربات كا فائدہ اٹھانا ہے.

اس كے علاوہ دونوں جامعات كے درميان مختلف تعليمي شعبوں بالخصوص طلبہ اور طالبات كے لئے مختلف كورسز اور تربيتي پروگراموں كا انعقاد كيا جائے گا.

ايران كي جامعہ فرہنگيان كے وائس چانسلر 'محمود مہر محمدي' اور ايچي يونيورسٹي كے صدر 'ہيتومي گوتو' نے ايك خصوصي تقريب كے موقع پر اس معاہدے پر دستخط كردئے.

دونوں جامعات كے حكام مشتركہ تحقيقات اور طالب علموں كے وفود كے تبادلوں ميں بھي تعاون كو فروغ ديں گے.

ياد رہے كہ ايراني يونيورسٹي كے وفد اس وقت جاپان كے دورے پر ہے اور وفد كے اراكين نے ايچي يونيورسٹي كے مختلف شعبوں كا بھي دورہ كيا.

١*٢٧٤**