ایرانی صدر کی وینزویلا کے یوم آزادی پر مبارکباد

تہران - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے وینزویلا کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.

تفصیلات کے مطابق، صدر روحانی نے بدھ کے روز اپنے وینزویلائی ہم منصب 'نکولس ماڈورو' کے نام ایک پیغام میں وینزویلا کے یوم آزادی کے موقع پر وینزویلائی قوم، صدر اور حکومت کو دلی مبارکباد پیش کی.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ وینزویلا کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات بالخصوص عالمی فورم میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا.

صدر روحانی نے جمہوریہ وینزویلائی قوم، ملک اور صدر کی صحت اور سربلندی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا.

9410*274**