چین میں لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ، ایران کا اظہارِ افسوس

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے چین کے جنوبی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں چین کے جنوبی صوبوں حصووں میں شدید سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا.

انہوں نے چینی قوم اور حکومت بالخصوص متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا.

یاد رہے کہ چین میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے.

٢٧٤**