شام امن مذاکرات کے پانچویں دور میں قومی مصالحتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

تہران - ارنا - آستانہ میں ہونے والے شام امن مذاکرات کے پانچویں دور میں شریک فریقین نے شامی بحران کے حل کے لئے مشترکہ قومی مصالحتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے.

قازقستان کے دفترخارجہ کے مطابق، منگل کے روز آستانہ عمل سے منسلک شام امن مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز کردیا گیا اور اس موقع پر شام کے مخصوص علاقوں میں امن کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی.

اس دو روزہ مذاکرات میں فریقین شام میں انفراسٹیکچر کی از سرنو تعمیر اور اس حوالے سے بین الاقوامی انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کریں گے.

اس نشست میں آستانہ عمل کے بانی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے علاوہ شامی حکومت اور مخالف گروپوں کے نمائندے اور امریکہ کا مبصرہ نمایندہ بھی شریک تھے.

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے امور شام 'اسٹافن ڈی مستورا' بھی شام امن مذاکرات میں موجود ہیں.

روسی ٹی وی چینل رشیا ٹو ڈے کے مطابق، فریقین کے درمیان شام کے بحران کے خاتمے کے لئے قومی مصالحتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق طے پاگیا ہے.

٢٧٤**