ناجائز صيہوني حكومت كي سازشوں كو ناكام كرنے كي ضرورت ہے : بھارتي ماہر ميڈيا

مشہد - ارنا - بھارت كے ايك ٹي وي ڈائريكٹر نے كہا ہے كہ ناجائز صيہوني حكومت امت مسلمہ ميں شگاف ڈالنا چاہتي ہے.

يہ بات بھارت كے 'طاھا' ٹي وي كے ڈائريكٹر سيد محمد حسن نقوي نے ارنا كت نمائندے سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے مغربي ميڈيا كے اسلام كے خلاف منفي تشہيراتي مہم كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ مغربي ذرائع ابلاغ جديد طريقوں، تيكنيكوں اور جھوٹ كا سہارا ليتے ہوئے اسلام كے چہرے كو مسخ كرنا چاہتے ہيں.

انكا كہنا تھا كہ امريكا اور ديگر شيطاني طاقتيں داعش القاعدہ اور ديگر دہشت گرد گروہوں كي مدد سے اسلام كو بدنام كرنا چاہتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ مغربي طاقتيں امت مسلمہ ميں اختلاف ڈال كر اپنے جنگي اسلحے كو زيادہ سے زيادہ بيجنا چاہتے ہيں تا كہ اسلامي ممالك ميں قتل اور غارتگيري كا بازار گرم رہے.

بھارتي ٹي وي كے ڈائريكٹر نے مزيد كہا كہ اسلامي امت كے ميڈيا پر مغربي سازشوں كو ناكام كرنے كے لئے بھاري ذمہ دارياں ہيں.

*1*271**