ماحولیاتی آلودگی کا مقابل کرنے کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے : سویڈش سفیر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون سویڈش سفیر کا کہنا ہے کہ گرد اور ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے.

یہ بات 'ہیلینا سانگلینڈ' نے ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے علاقے دشت آزادگان میں شجرکاری مہم کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے تہران میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے ماحولیاتی آلودگی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے علاقائی اور دنیا کے دیگر ممالک باہمی تعاون کے ذریعے اہم اقدامات اٹھانے میں کامیاب ہوں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ زمین کی گرمائش کی بڑھتی ہوئی رجحان کو کم کرنے کے لئے شجرکاری اور جنگلات کی صورتحال کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے.

تفصیلات کے مطابق عالمی انسداد ماحولیاتی آلودگی کانفرنس کا گزشتہ روز تہران میں آغاز کردیا گیا جس میں 40 ممالک اور مختلف بین الاقوامی اداروں کے مندوبین شریک ہوئے.

اس کے علاوہ ایران کے ادارہ ماحولیات کی سربراہ معصومہ ابتکار کے ساتھ مختلف ممالک کے مندوبین نے جنوبی صوبے خوزستان کا دورہ کیا اوراس دوران غیرملکی مندوبین کو ماحولیاتی آلودگی سے مقابلہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفینگ دی گئی.

١*٢٧٤**