اقوام متحدہ کا خوزستان صوبے میں آلودگی کی مشکلات کے خاتمے پر امید کا اظہار

تہران - ارنا - اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ، ایرانی صوبے خوزستان کے ماحولیاتی آلودگی اور دھول کے مسائل کے مکمل خاتمے کے لیے پرامید ہے.

یہ بات ' ایرک سلہمیم' نے منگل کے روز ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے دورہ کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور دیگر ممالک سمیت ترکی کے باہمی تعاون کے ساتھ دھول کے ملکی اور غیرملکی مراکز پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اس مسئلے کے خاتمے کے لیے ایک جامع پروگرام پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس امید کا اظہار کیا کہ اس جامع پروگرام سے اس صوبے کے دھول مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا.

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ، ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے ترجمان، اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل اور گزشتہ روز تہران میں منعقدہ انسداد ماحولیاتی مسائل کی کانفرنس میں کئی غیر ملکی شرکت کرنے والے مہمانوں کے ہمراہ آج بہ روز منگل ایرانی صوبے خوزستان کے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے اس صوبے کا دورہ کیا.

9410*274**