ایران کا بحیرہ کیسپیئن کے ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے بحیرہ کیسپیئن کے خطے میں واقع ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی کمیٹی کی تشکیل پر زور دیا.

یہ بات ایران کے ادارہ اسلامی ثقافت و تعلقات کے سربراہ 'ابوذر ابراهیمی ترکمان' نے منگل کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر ثقافت اور سیاحت 'ابوالفضل قاریوف' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ بحیرہ کیسپیئن کے ساحلی ممالک بالخصوص ایران اور آذربائیجان کی ثقافت متنوع اور پرانی ہے جس کو دنیا میں متعارف کیا جانا چاہیے اور اس مشترکہ کمیٹی کی تشکیل، اس حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی.

انہوں نے ایران اور آذربائیحان کی ثقافت اور فن کو مذہب کے ساتھ خلط ملط ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے آذری سال کو' اسلامی یکجھتی' کا سال قرار دینے سے آذری قوم اور حکومت کے لیے بہت سے ثمرات و فوائد کا حامل ہوگا.

انہوں نے کہا کہ 2018 کے لیے ایران کے شہر تبریز، جہان اسلام کے سیاحتی دارالحکومت کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے جو یہ دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے ایک اہم اور اچھا موقع ہے.

'ابوالفضل قارایوف' نے مشترکہ کمیٹی کے قیام کے لیے ایران کے اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزیشن کے سربراہ کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی، بحیرہ کیسپیئن کے ساحلی ممالک کے درمیان مشترکہ تعاونوں کو مزید وسعت دینے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوتا ہے اور ہم اس کی تشکیل کی حمایت کریں گے.

ابوالفضل قارایوف نے کہا کہ ہم ایران میں جمہوریہ آذربائیجان کے ثقافتی ہفتے کے انعقاد کے لیے ایران کے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کی بھر پور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

آذری وزیر نے گزشتہ سال میں آذربائیجان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فلمی ہفتے کے کامیاب انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، ایران کے مختلف شہروں میں ثقافتی ہفتوں کے انعقاد پر دلچسبی رکھتا ہے.

انہوں نے ایران کے تہران اور اصفہان شہروں میں آذربائیجان کے ثقافتی ہفتے کے کامیاب انعقاد کےلیے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اور دونوں ممالک کے ثقافتی مشترکات کو ایران اور آذربائیجان کے روابط کے فروغ کے لیے ایک اچھا موقع قرار دیا.

تفصیلات کے مطابق، آذری وزیر ثقافت آذربائیجان کے ایک اعلی 60 رکنی وفد کی قیادت میں اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

انہوں نے ایران میں اپنے 6 روزہ قیام کے دوران اس ثقافتی ہفتے کی شرکت کے علاوہ ایرانی اعلی حکاموں کے ساتھ ملاقات کرے گا.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے وزرائے ثقافت نے پیر کے روز ایک دوسرے ک ےساتھ ملاقات کرتے ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور آرٹس شعبوں بشمول سنیما، موسیقی، تھیٹر اوربصری فنونکے میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا.

9410*274**