ایران میں یورپی اسٹڈیز سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

تہران - ارنا - یورپی یونین کے اعلی سائنسی اور ٹیکنالوجی وفد کے دورہ ایران کے موقع پر خوارزمی یونیورسٹی میں یورپی اسٹڈیز سینٹر کا افتتاح کردیا گیا جس کا مقصد ایران اور یورپ کے درمیان سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے.

تفصیلات کے مطابق، اس مرکز کے قیام کا مقصد، ایران اور یورپی یونین کے درمیان سائنسی، تعلیمی، تحقیقاتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا، خوارزمی یونیورسٹی کے سائنسی بنیادوں کی تقویت، ایران کے سائنسی اداروں اور اس یونیں کے درمیان سائنسی تبادلوں کی سہولت کو فراہم کرنا اور ایران کے سائنسی اور ثقافتی چہرے میں بہتری آنا ہے.

اس موقع میں یورپ کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے ٹیکنالوجیز امور' پیتر دروئل' نے اپنے بیان میں مشترکہ سائنسی اور تعلیمی منصوبوں کے نفاذ اور پوروپ کے تحقیقاتی نششتیں کے قیام کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا.

انہوں نے ایرانی اور یورپی یونیورسٹیوں کے درمیان پروفیسر اور طالب علم کے تبادلے پر خیر مقدم کرتے ہوئے ایرانی اساتذہ اور طالب علموں سے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کی ویب سائٹ میں موجودہ تحقیقاتی اور تعلیمی مواقع سے بخوبی فائدہ اٹھائیں.

خوارزمی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر 'محمدعلی سبحان اللهی' نے اپنے گزشتہ سال کے دورہ یوروپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس دورے میں پورپی یونین میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے بہت معلومات حاصل کیا ہے.

انہوں نے2020 تک تحقیقاتی اور سائنسی منصوبوں کے لیے یورپی یونین کے80 ارب ڈالر بجٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی وضاحت اور اس عظیم صلاحیت کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ خوارزمی یونیورسٹی، یورپی یونین کی شناخت کے مقصد کے لیے سائنسی نشستیں کے انعقاد، تعلیمی ورکشاپس کے قیام کے لیے اور کتابوں کی اشاعت کرنے کی حمایت کرتی ہے.

تفصیلات کے مطابق، یورپی یونین کے اعلی 37 رکنی وفد، یورپ کے سب سے بڑے اہم سائنسی مراکز کے نمائندوں اور یوروپی یونیورسٹیوں کے حکاموں پر مشتمل ہے.

9410*274**