ایران کی دمشق میں بمب دھماکے کی شدید مذمت

تہران - ارنا - ایرانی ترجمان دفتر خارجہ نے شامی دارالحکومت دمشق میں پیر کے روز ہونے والے بم دھماکے اور بے گناہ لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے.

'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں دمشق بمب دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شامی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی تکفیری اور دہشتگرد عناصر اپنی پوزیشن میں کمزور ہوتے ہیں تو ان درندہ صفت عناصر کی جانب سے ایسی سفاکانہ کاروائی سامنے آتی ہے.

قاسمی نے کہا کہ دہشتگرد عناصر دوست ملک شام کی جانب سے امن عمل کی کوششوں کو متاثر کرنے کے لئے ایسے بزدلانہ حملے کرتے ہیں جس میں معصوم افراد نشانہ بنتے ہیں.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب شام اور عراق میں دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا.

٢٧٤**