ایرانی نائب صدر کی موصل کی آزادی پر عراقی وزیر اعظم کو مبارکباد

تہران - ارنا - نائب ایرانی صدر اسحاق جہنگیری نے ایک پیغام میں موصل کی آزادی کے حوالے سے عراقی وزیر اعظم اور عوام کو مبارکباد پیش کیا ہے .

انہوں نے اپنے پيغام ميں عراقي فوج اور عوامي رضاكار فورسز كي كاميابي كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ يہ كاميبابي عراق ميں اتحاد كي بدولت اور ہمسايہ ممالك كي مدد سے حاصل ہوئي ہے جس پر ہم عراقي عوام كو دلي مباركباد ديتے ہيں.

انہوں نے كہا عراق ميں مزيد امن اور استحكام كے لئے اللہ تعالي سے دعا گو ہيں.

تفصيلات كے مطابق، گزشتہ دنوں ميں عراقي فوج نے نوري مسجد پر قبضہ كرنے كے بعد سينكڑوں داعشيوں كو موت كے گھاٹ اتار ديا.

موصل ميں موجود نوري مسجد ميں ابوبكر البغدادي نے 2014 ميں اپنے خودساختہ حكومت كا اعلان كيا تھا.

عراقي وزير اعظم حيدر العبادي نے اس مسجد پر دوبارہ عراقي فوج كے قبضہ كے بعد اعلان كيا تھا كہ داعش كي نام نہاد اور باطل حكومت ہميشہ كے لئے ختم ہوچكي ہے.

*1*271**