ارنا كے سربراہ كا الجيريا ميں ارنا آفس كھولنے پر اظہار مسرت

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كے قومي خبررساں ادارے (IRNA) كے سربراہ نے كہا ہے كہ اميد ہے كہ الجيريا ميں ارنا آفس كے دوبارہ افتتاح سے وہاں كے تازہ ترين حالات بالخصوص افريقي خطے كي صورتحال كو عالم اسلام بالخصوص ايراني عوام تك پہنچانے كے لئے مدد ملے گي.

يہ بات انہوں نے تہران ميں الجيريا كے ميڈيا كے ايك اعلي وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران كہي.

اس موقع پر دنيا ميں انفارميشن ٹيكنالوجي ميں ترقي كا انفرادي اور اجتماعي زندگي پر گہرے اثرات كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ اليكٹرانك اور پرنٹ ميڈيا ميں انفارميشن ٹيكنالوجي نے ہلچل مچا دي ہے جس سے عام آدمي كو كم وقت ميں تازہ ترين خبريں موصول ہوتي ہيں.

انہوں نے الجبريا اور ايران كے درميان اچھے تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے دونوں اسلامي ممالك كا ميڈيا دونوں ممالك كے مختلف شعبوں ميں تعاون كے فروغ كے لئے اہم كردار ادا كرسكتا ہے.

مغربي ميڈيا كے منفي پروپيگنڈوں كے مقابلہ پر زور ديتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ امريكہ اور صيہوني حكومت سميت ان كے اتحاديوں كي جانب سے شام، عراق، بحرين اور يمن ميں قتل اورغارت گيري اور تكفيري دہشت گردي كے فروغ كے حوالے سے حقيقت پر مبني خبريں امت مسلمہ تك پہنچانا ہماري ذمہ داري ہے.

اس ملاقات سے پہلے الجيريا كے ميڈيا وفد نے ارنا كے ہيڈ آفس كے مختلف شعبوں كا دورہ كيا اور ان كو ان شعبوں كے حوالے سے بريفينگ دي گئي.

*1*271**