ظریف اور عمار حکیم کا عراق کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - ایران کے وزیر خارجہ اور عراق کی اعلی مجلس کے سربراہ نے پیر کے روز ایک ملاقات کے موقع پر عراق کی تازہ ترین سیاسی اور سیکورٹی بالخصوص داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، 'محمد جواد ظریف' نے آج تہران کے دورے پر آئے ہوئے 'سید عمار حکیم' کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران، عراق تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی.

فریقین نے اس موقع پر عراق میں جاری داعش کے خلاف جنگ کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا.

٢٧١*٢٧٤**