ایران،آذربائیجان سنیما شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم

تہران - ارنا - ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامک گائیڈنس نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان سنیما شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے سنیما تعاون کے لئے مختلف لایحہ عمل تیار کیا ہے جس پر جلد ہی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا.

يہ بات سيد رضا صالحي نے اپنے آذربائيجان كے ہم منصب ابوالفضل قارايف سے تہران ميں ملاقات كے بعد صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران اور آذربائيجان كے درميان ثقافت سميت مختلف فنون كے شعبوں ميں تعلقات كے توسيع پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايران اور آذربائيجان كے سينما ميں ثقافت كے حوالے سے كافي مشابہت پائي جاتي ہے جس سے دونوں ممالك كے عوام كو قريب لانے ميں مدد ملے گي.

انہوں نے ايران اور آذربائيجان كے درميان بڑھتے ہوئے سياسي اقتصادي اور تجارتي روابط پر اپنے اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ تہران اور باكو كے سربراہان مملكت دوطرفہ روابط كي توسيع كے لئے پہلے سے زيادہ پرعزم ہيں.

ايراني وزير نے كہا كہ اب تك دونوں ممالك كے مختلف اعلي عہديداران نے 7 مرتبہ سے زيادہ ايك دوسرے كے ممالك كے دورے كئے ہيں جس سے دونوں ممالك كے درميان بڑھتے ہوئے روابط واضح ہوتے ہيں.

ايران كے سنيما ميں ترقي اور پيشرفت كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايران اس شعبے ميں اپنے تجربات كا آذربائيجان كے ساتھ تبادلہ كر سكتا ہے.

آذربائيجان كے وزير ثقافت اور سياحت نے تہران اور باكو كے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون پراظہار اطمينان كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك اسلام كے اصل اور حقيقي چہرے كو دنيا كو متعارف كروانے ميں اپنا كردار ادا كر سكتے ہيں.

*1*271**