فرانس میں ایران دشمن عناصر کی نشست کا انعقاد، دوطرفہ تعلقات کو متاثر کرے گا: ایران

تہران - ارنا - ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیرس میں ایران مخالف عناصر مجاہدین خلق تنظیم کی نشست کے انعقاد سے ایران،فرانس دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں گے.

يہ بات بہرام قاسمي نے آج پير کے روز ايراني دارالحکومت تہران ميں اپني ہفتہ وار پريس بريفينگ ميں پيرس ميں منعقدہ مجاہدين خلق تنظيم کے حاليہ اجلاسوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہي.

انہوں نے مزيد کہا کہ ايران نے ہميشہ فرانس سے اس حوالے سے احتجاج کيا ہے کہ يہ تنظيم ايک دہشت گرد اور انتہا پسند تنظيم ہے ليکن پيرس کي جانب سے اس حوالے سے کوئي اقدام نہيں کئے گئے ہيں.

اس لئے مجاہدين خلق تنظيم کي آئندہ نشست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد سے تہران،پيرس کے دوطرفہ تعلقات خراب ہو سکتے ہيں.

271**