ایران اور آذربائیجان کا مشترکہ ثقافتی اور آرٹس تعاون کو فروغ دینے پر زور

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے ثقافت نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور آرٹس شعبوں بشمول سنیما، موسیقی، تھیٹر اور بصری فنون کے میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا.

تفصيلات كے مطابق، ايراني وزير ثقافت اور اسلامي گائيدنس 'سيد رضا صالحي اميري' نے پير كے روز آذري ہم منصب' ابوالفضل قارايف' كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ مستقبل ميں ايراني وزارت ثقافت اور اسلامي گائيڈنس كے تعاون سے ايران ميں آذربائيجان كے ثقافتي ہفتے كا انعقاد كيا جائے گا.

ايراني وزير نے ايران اور آذربائيجان كے درميان ديرينہ اور اچھے ثقافتي تعلقات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ بہت سالوں سے ايران اور مسلم، دوست ممالك آذربائيجان كے درميان تاريخي اور گہرے تعلقات قائم ہيں اور اسلامي انقلاب كے بعد دونوں ممالك كے درميان 30 سے زائد ثقافتي معاہدوں پر دستخط كئے گئے ہيں.

سيد رضا صالحي اميري نے دونوں ممالك كے درميان ثقافتي معاہدوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے مزيد بتايا كہ دونوں ممالك كے ثقافتي حكام كے دوروں اور ثقافتي معاہدوں، ايران اور آذربائيجان كے روابط كو مزيد بڑھانے ميں اہم اور تعميري كردار ادا كر رہے ہيں.

ايراني وزير نے ايران اور آذربائيجان كے سياحتي اور پركشش مقامات كا ذكر كرتے ہوئے بتايا كہ دونوں ممالك كے گہرے ثقافتي تعلقات، دونوں ممالك ميں سياحت كي پائيدار ترقي ميں موثر كردار ادا كر سكتے ہيں.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان ثقافتي ہفتے كے انعقاد كو دونوں ممالك كے درميان كثير الجہتي تعلقات كي توسيع ميں فائدہ مند قرار ديتے ہوئے بتايا كہ ثقافتي ہفتے كا انعقاد، ايران اور آذربائيجان كے گہرے تعلقات كي علامت ہے اور ثقافتي ہفتے كے انعقاد كا مقصد، دونوں اقوام كو ايك دوسرے كي ثقافت، زبان اور مذہب سے متعارف كرانا ہے.

*9410*274**