ایرانی صدر کی بیلاروسی ہم منصب کو  قومی دن پر مبارکباد

تہران - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے اپنے بیلاروسی ہم منصب 'الیگزینڈر لوکاشینکو' کو ان کے قومی دن پر مبارک باد پیش کی.

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں بیلا روس کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارک باد پیش کی.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بیلاروس کے درمیان تمام شعبوں میں خوشگوار تعلقات کو وسعت ملے گی.

صدر مملکت نے بیلاروس کے صدر، عوام اور حکومت کے لئے ترقی اور صحت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا.

٢٧٤**