ان خیالات کا اظہار 'ہولیانگ شو' نے پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ بین الاقوامی انسداد ماحولیاتی آلودگی کی کانفرنس کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے دھول اور ماحولیاتی آلودگی کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی تین ارب ڈالر سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ایران کی صلاحیتوں اور اس کی جد و جہد قابل ستائش ہے اور ایران اس مسئلے کے حل کے لیے اچھے منصوبے ہے.
انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے مقابلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدامات، ماحولیاتی آلودگی کے دچار لوگوں کی سیکورٹی اور خوشحالی کے لیے انجام پایا ہے.
انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے بالخصوص ارومیہ جھیل کی بحالی کے لیے ایران کے موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بتایا کہ ایران، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں ایک ماڈل ہے.
انہوں نے دھول کے بحران کو نہ صرف علاقائی بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس بحران کے حل اور اس سلسلے میں اچھی کامیابیوں کو حاصل کرنے کے لئے عالمی تعاون اور عالمی فیصلہ کی ضرورت ہوتی ہے.
هولیانگ شو نے بتایا کہ دھول کا مسئلہ عالمی سطح پر اثر پڑ رہا ہے تو امید ہے کہ یہ اجلاس، دھول کے انتہائی باریک ذرات کےمسئلےکے حل اور عالمی تعاون کی توسیع پر مثبت اثر پڑے گا.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی دارالحکومت 'تہران' میں بین الاقوامی انسداد ماحولیاتی آلودگی کی کانفرنس کا آج بروز پیر سے آغاز اور تین دن تک جاری ہو گی جس میں 43 ممالک کے وزرا اور اعلی نمائندے شریک ہیں.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ اور گرد کے طوفانوں کے مسئلے پر توجہ دینے کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہا ہے
مٹی اور گرد کے طوفانوں سے دنیا کے مختلف علاقے متاثر ہورہے ہیں اس لئے ایران میں ہونے والی آئندہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہیں.
گزشتہ سال اقوام متحدہ میں ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لئے چار قراردادیں پاس کی گئیں جن میں ایران نے بھی اہم کردار ادا کیا.
مختلف ممالک بشمول اٹلی، فرانس، جرمنی، چین، جمہوریہ آذربائیجان، بیلجئیم، قطر، سلطنت عمان، کویت، پاکستان، ارمینیا، عراق، چاڈ، ترکی، بھارت، اردن، جنوبی کوریا، اسلووکیا، سربیا اور امریکہ کے مندوبین اس کانفرنس میں موجود ہیں.
تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں انسداد ماحولیاتی آلودگی کےلئے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کا جائزہ لیا جائے گا.
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد ماہرین اور وزرا کی سطح پہ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے علاوہ چار تکنیکی نشستیں بھی ہوں گی.
9410*274**
ایران نے انسداد ماحولیاتی آلودگی پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں: اقوام متحدہ
3 جولائی، 2017، 11:53 AM
News ID:
3473302

تہران - ارنا - اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گرد کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے اچھی کامیابیاں حاصل کیں.