شام امن عمل: ایران، روس اور ترکی کی قیادت میں آستانہ میں پانچویں دور کے مذاکرات

ماسکو - ارنا - قازقستان کے دارالحکومت 'آستانہ' میں آج بروز پیر ایران، روس اور ترکی کے وفود کی موجودگی میں شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان امن مذاکرات کے پانچویں دور کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شام میں پائیدار جنگ اور امن کی صورتحال کے حوالے سے نئے فیصلے کئے جائیں گے.

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' کی قیادت میں ایرانی وفد پیر سے منگل تک آستانہ میں ہونے والی مختلف نشستوں میں شریک ہوگا.

ایرانی وفد کے اراکین ان مذاکرات کے موقع پر ترکی، روس، شام اور اقوام متحدہ کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں شام میں کشیدگی اور تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو ہوگی.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے صدور نے متعدد بار آستانہ میں ہونے والے شام امن مذاکرات کی کامیابی پر زور دیا ہے.

واضح رہے کہ بعض عرب اور مغربی ممالک کی خلاف ورزی کی وجہ سے شام امن مذاکرات میں آٹھ ماہ کی تاخیر ہوئی مگر اس کے باوجود حالیہ مذاکرات کا مقصد شما میں تنازعات کے خاتمے اور شامی عوام کی ملک واپسی کو یقینی بنانا ہے.

ياد رہے کہ 4 مئی کو قازقستان کے دارالحکومت 'آستانہ' ميں اسلامی جمہوريہ ايران، روس اور ترکی کی باہمی مشاورت سے شام امن مذاکرات کے چوتھے دور ميں تینوں ممالک کے سنئير سفارتکاروں کے علاوہ اقوام متحدہ کے ايلچی برائے امور شام، امريکہ اور اردنی کے نگران وفود کی موجودگی ميں شام ميں امن زون کے قيام کے معاہدے پر دستخط کئے گئے جن ميں ادلب، شمالی حمص، مشرقی غوطہ اور جنوبی شام کو امن زون قرار ديا گيا.

اس معاہدے کے تحت يہ تينوں ممالک شام ميں ان چار امن زون کے قيام کے مقصد سے داعش اور النصرہ فرنٹ سميت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف جنگ کے ليے ضروری اور موثر اقدامات اٹھائيں گے.

اس معاہدے ميں شامی سرکاری فورسز اور مخالف فوج کے درميان تمام فوجی کارروائيوں کی روک تھام، شامی شہريوں کو آسانی سے انسانی اور طبی امداد تک رسائی، بنيادی ڈھانچے کی تعمير نو اور پناہ گزينوں کی واپسی پر زور ديا گيا ہے.

اس نشست کے دوسرے اہم مقاصد میں سيکورٹی بيلٹ کی تشکيل کا قيام فوجی واقعات کو روکنے کے لئے بالخصوص تنازعہ جماعتوں کے درميان فوجی جھڑپوں کو دور کرنا اور جنگ بندی کی نگرانی کے لئے سرحدی چوکيوں اور جانچ پڑتال کے اسٹيشنوں کا جائزہ لينا ہے.

9393*274**