امریکہ ایران کے خلاف پابندی لگانے کے لئے بہانے تلاش کر رہا ہے: صدر روحانی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکہ کو دنیا میں الگ تھلگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کو مزید طاقت ور کرنے اور دوسرے ممالک کو اس کی حمایت میں اس سے اتحاد کرنے کے لئے بہانے تلاش کرنے نہیں چاہیں.

ان خيالات كا اظہار 'حسن روحاني' نے اتوار كے روز ايراني عدليہ كے ايك اہم اجلاس ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.

انہوں نے ايراني عدليہ ہفتے كے آغاز پر قوم كو مباركباد ديتے ہوئے كہا كہ باني انقلاب 'امام خميني' (رح) اور شہيد آيت اللہ 'بہشتي' نے اسلامي جمہوريہ ايران كے قيام اور وقار كے لئے اپني جانوں كو قربان كيا.

انہوں نے ايران پر آٹھ سالہ مسلط كردہ جنگ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ صدام نے بڑي طاقتور ممالك كي تعاون سے ہمارے ملك پر يلغار كيا مگر ايراني قوم نے مستحكم ارادے كے ساتھ اسلامي جمہوريہ ايران كا بھرپوردفاع كيا.

ايراني صدر نے كہا كہ دشمن نے ايران پر آٹھ سالہ مسلط كردہ جنگ كے بعد ايراني قوم كے خلاف ظالمانہ پابنديوں عائد كيں مگر ايراني عوام نے گزشتہ سالوں ميں ان مشكلات اور چيلنجز كا ڈٹ كر مقابلہ كيا.

انہوں نے 12ويں صدارتي انتخابات ميں ايراني قوم كي عظيم شركت كي تعريف كرتے ہوئے كہا كہ ايراني سپريم ليڈر كي ہدايات اور عوام كي ہوشياري سے ايران نے خطے ميں سب سے اچھے صدارتي انتخابات منعقد كئے ہيں.

صدر مملكت نے كہا كہ ہماري حكومت عدليہ سميت اقتصاد اور تجارت كے فروغ كے لئے مناسب سيكورٹي فراہم كررہي ہے.

انہوں نے كہا كہ دشمن خطے ميں امن اور سلامتي برقرار ركھنے كے بجائے جنگ اور بدامني پھيلا رہا ہے اور ساتھ ہي اپنے ہتھياروں كي فروخت اور دوسرے ممالك كے اندروني معاملات ميں مداخلت كے لئے مختلف بہانے فراہم كررہا ہے اور ہميں علاقائي سلامتي كي بقاء كے لئے اس طرح كے من ماني اقدامات كي اجازت نہيں ديني چاہيئے.

انہوں نے مستقل اور مضبوط خارجہ پاليسي كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ اگر امريكہ اقوام متحدہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف بے بنياد الزامات لگاتے ہيں تو اس تنظيم كے 14 ركن ممالك سميت يورپ، چين اور روس اس كے خلاف آواز اٹھائيں گے.

صدر روحاني نے ايراني دفاعي ميزائل كے خلاف امريكہ كے حاليہ بے بنياد الزامات كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ سالوں كے برعكس اس بار كسي بھي طاقتور ملك نے ان الزامات كو تسليم نہيں كيا.

انہوں نے كہا كہ رہبر معظم كي ہدايات اور ايراني قوم كي حمايت كے ساتھ تمام جوہري پابندياں خاتمہ ہوچكي ہيں اور ناجائز صہيوني رياست اور آل سعود كے برعكس يورپ، روس اور چين اسلامي جمہوريہ ايران كي پشت و پناہي كرتے ہيں.

*9393*271**