جاپانی اسپیکر کی تہران کے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت

تہران - ارنا - جاپانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے 7 جون کو ایرانی دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ اور مزار امام خمینی (رح) پر سفاک دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

جاپانی اسپیکر نے اپنے ایرانی ہم منصب 'علی لاریجانی' کے نام ایک تعزیتی پیغام میں تہران کے حملوں میں معصوم افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا.

انہوں نے کہا کہ وہ جاپانی اراکین پارلیمنٹ کی جانب ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں.

ياد رہے کہ چار مسلح افراد نے 7 جون کو تہران ميں ايرانی پارليمنٹ کے داخلی دروازے پر تعينات سيکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ابتدائی نتيجے ميں تين افراد زخمی ہوگئے.

پارليمنٹ پر فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پيش آيا جس ميں تين مسلح افراد نے تہران کے جنوبی علاقے ميں واقع بانی عظيم اسلامی انقلاب امام خمينی (رح) کے روضے کے باہر فائرنگ کردی..

تفصیلات کے مطابق،دونوں واقعات کے نتیجے میں 17افراد شہید اور 52 زخمی ہوگئے.

فرانس کے خبررساں ادارے (اے ايف پی) کے مطابق، بدنام زمانہ داعش کی دہشتگرد تنظيم نے تہران ميں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی.

٢٧٤**