ایشیا اور پسیفیک پیرالمپک والی بال چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی پہلی پوزیشن

تہران - ارنا - ایرانی مردوں کی بیٹھ کر کھیلنے والی والی بال ٹیم نے ایشیا اور پسیفیک والی بال چیمپئن شپ کے مقابلوں کے فائنل مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستانی ٹیم کو زبردست شکست دے کر ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کر لیا.

معذوروں کي فيڈريشن کے مطابق، ايشيا اور پسيفيک پيرالمپک والي بال چيمپئن شپ کے مقابلوں ميں ايراني مردوں کي بيٹھ کر کھيلنے جانے والے والي بال ٹيم نے پانچ مقابلوں کے بعد فائنل مرحلے ميں جگہ بنائي اور دوسري بار کے ليے اپنے قازق حريف کے ساتھ مقابلہ کر کے 0-3 کے نتيجے کے ساتھ پہلي پوزيشن حاصل کر لي.

ايران کي قومي ٹيم نے گزشتہ روز اپنے چوتھے ميچ ميں قازقستان ٹيم کو تين مسلسل ميچوں ميں 15- 25، 19 25،12- 25 کے نتيجے کے ساتھ مقتدرانہ انداز ميں شکست دے کر فتح حاصل کرلي.

تفصيلات کے مطابق، ايراني ٹيم نے اس سے پہلے چين، قازقستان، عراق، جاپان اور سري لنکا کي ٹيموں کو شکست دے کر کاميابي حاصل کي تھي.

ايشيا اور پسيفيک پيرالمپک والي بال چيمپئن شپ کے مقابلے 27 جون سے 2 جولائي تک جاري رہے.

ان مقابلوں ميں مردوں کے حصے ميں چين، ايران، قازقستان، عراق، جاپان اور سري لنکا کي ٹيموں اور خواتين کے حصے ميں چين، ايران، جاپان، منگوليا اور قازقستان کي ٹيموں نے شرکت کي.

*9410*271**