بحیرہ کیسپیئن میں سلامتی اور پائیدار طاقت کی بحری مشقوں کا آغاز

انزلی - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور پائیدار طاقت کی خیرسگالی بحری مشقوں کا اتوار کے روز بحیرہ کیسپئین کے پانیوں میں آغاز ہوگیا.

ايراني بحريہ كے شمالي بيڑے كے كمانڈر كپتان ڈيك 'احمد رضا باقري' نے منعقدہ بحري مشقوں كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا كہ اس منعقدہ بحري مشق كو پانچ مرحلوں ميں منعقد كيا جائے گا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ مارچ 2017 ميں منقعدہ بحري مشق كے پہلے مرحلے كي منصوبہ بندي كا آغاز ہوگيا ہے اور اس كے دوسرے مرحلے ميں ہولڈ بريفنگ اور بحيرہ كيسپيئن كے كنارے ميں مشق كے آغاز كيا گيا.

كپتان ڈيك باقري نے كہا كہ بحيرہ كيسپيئن كے 88 ہزاركلوميٹر مربع رقبے ميں پانچ روز كے لئے بحري مشق منعقد ہو رہي ہے اور گزشتہ كي طرح اس كا پيغام طاقت اور صلاحيت كے سائے ميں امن اور دوستي كو برقرار ركھنا ہے.

9393*271**